میرے حسیں خیال کی تصویر

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے حسیں خیال کی تصویر بن کے آؤ
خواب نہیں خواب کی تعبیر بن کے آؤ

بگڑی سنوار دے جو تدبیر بن کے آؤ
میرا نصیب میری تقدیر بن کے آؤ

اپنا دامن اور اپنے ہاتھ خالی ہو گئے
جو ہم سے کھو گئی وہ جاگیر بن کے آؤ

مٹ سکے نہ جو کسی بھی کارگرتدبیرسے
میرے دل پہ نقش وہ تحریر بن کے آؤ

میری آنکھوں میں جسے دیکھے زمانہ ٹھہر کر
اے مصور تم وہی تصویر بن کے آؤ

عمر بھر جس جرم سے مجھ کو رہائی نہ ملے
تم میرے جیون کی وہ تفصیر بن کے آؤ

تا ابد معراج کی منزل پہ جو قائم رہے
پر شکوہ شاہکار وہ تعمیر بن کے آؤ

Rate it:
Views: 1128
03 Nov, 2008