Add Poetry

میرے خدا کہاں ہے تو

Poet: Mubeen By: Mubeen Nisar, Islamabad

میرے خدا کہاں ہے تو
سوچ کے زاویوں کی وسعتوں میں
دلوں کی اتھاہ گہرائیوں میں
صوفی و زاہد کے مراقبے میں
تہجد میں طلوع سحر میں
غروب آفتاب میں
سکوت شب میں
قیام میں رکوع میں سجدے میں
زندگی تجھے ڈھونڈتی ہے
اور
آنکھوں میں حیرانی پھیلتی جاتی ہے
اک پردے کے آگے
ہزار پردے ہیں
عقل تھک کر عاجز ہو جاتی ہے

Rate it:
Views: 446
21 Feb, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets