میرے خطوں کا جواب تو لکھتے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaمیرے خطوں کا جواب تو لکھتے
ادھورے لفظوں کا نصاب تو لکھتے
جو مٹ گئی خواہشیں میری تم
ُان پر کوئی کتاب تو لکھتے
وہ جو قدم قدم پے آنسوں کا دریا تھا
تم ُاس کی گہرائی کا کوئی جواز تو لکھتے
وہ جو انتظار کے لحموں میں تڑپتی تھی روح میری
تم ُان لمحوں پے کوئی قبر کا عذاب تو لکھتے
مانا ! کہ میں کچھ نہیں ہوں تمہارے لیے پر
جاناں ! تم مجھے ایک انسان تو لکھتے
غم میں لپٹی آواز سن کر خاموش تو تم بھی ہوگئے
چلوں میری غمگین آواز پر تم کوئی راگ تو لکھتے
کیسے مٹ گئے میرے دل کے ارمان سارے
تم ُان پر کوئی اچھی سی داستان تو لکھتے
More Sad Poetry






