میرے دل کا نگر
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ میرے دل کا نگر کب ہوگا سویروں جیسا
جو اجالوں میں بھی رہتا ہے اندھیروں جیسا
گزرجائے گا یہ وقت جو ہے اندھیروں جیسا
اک دن ہم پہ بھی آئے گا وقت سویروں جیسا
دل جسے اپنا محافظ سمجھنے لگتا ہے
وہی بہروپ بدلتے لگتا ہے لٹیروں جیسا
خوء آوارگی یہ تیرا ہی کرشمہ ہے
سفر بھی ہونے لگا اب تو بسیروں جیسا
جو مجھ سے بڑھ کے میرا اپنا ہوگیا عظمٰی
برت نہ جائے کہیں طور وہ غیروں جیسا
More General Poetry







