یا اللہ یا کریم یا رحمٰن الرحیم
یا مولا یا غفور الرحیم
خود غرضی کو دل سے مٹا دے
مجھے نیک و مخلص انساں بنا دے
سادگی کا روپ عطا کر
شرم و حیا کا پیکر بنا دے
تیرے نبی (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت پہ چلتی رہوں
فرائض سبھی ادا کرتی رہوں
پابند صوم و صلوٰتہ رہوں
غافل نہ ذکر خدا سے رہوں
اطاعت سے تیری نہ غفلت کروں
تیری خلق کی دل سے خدمت کروں
سچائی کی راہ پہ قائم رہوں
جھوٹ و ریا کاری سے بچتی رہوں
تہمت نہ باندھوں نہ چغلی کروں
ہر گز نہ جھگڑا کسی سے کروں
چبھن دل سے نفرت کی میرے مٹا دے
محبت کا الفت کا خوگر بنا دے
نور بصیرت الٰی عطا کر
مجھے باعمل علم مولا عطا کر
میرے دل کی پوری خدا یہ دعا کر
یا اللہ یا کریم یا رحمٰن الرحیم
یا مولا یا غفور الرحیم