میرے سارے درد مٹا دو
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرے سارے درد مٹا دو
میرے مسیحا ایسی دوا دو
ٹوٹ کے چکنا چور ہوئی ہوں
میرا سانچہ پھر سے بنا دو
میں خود کو بھی دیکھ نہ پاؤں
مجھے ایسے اپنی ردا اوڑھا دو
روح تک کو سیرابی بخشے
ایسے میری پیاس بجھا دو
کب سے دل کا آنگن سونا ہے
من آنگن میں پھول کھلا دو
نینوں کا درپن بے رنگ ہے
آ کر اپنی تصویر سجا دو
اب یہ تقاضے بس بھی کرو
خود غرضی کو آگ لگا دو
کچھ دیر کو آنکھیں بند کرو
دل میں جھانکو سر کو جھکا دو
من کی دولت کیا ہوتی ہے
یہ راز خود کو سمجھا دو
اپنی مرضی اور خواہش کو
رب کی رضا کے ساتھ ملا دو
عظمٰی اب یہ کشکول گرا دو
دامن رب کے آگے پھیلا دو
More General Poetry






