Add Poetry

میرے قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

میرے پاکستان کا کیا حال کیا ھے تم نے
اس کو دھشت گردوں کودے دیا ھے تم نے

میرے قائد نے کل خواب میں مجھ سے فرمایا
ان وطن دشمنوں کو دندناتاچھوڑ دیا ھے تم نے

اٹھو اور اس سفاک دشمن کا قلع قمع کر دو
میرے جوانوں کو عیش و آرام سکھا دیا ھےتم نے

وطن میں امن قائم کرو اور انصاف کا بول بالا کرو
ان سے برداشت و محبت کا درس چھین لیا ھے تم نے

اٹھو اور اس ملک خداداد کی تعمیر میں حصہ لو

میری طرح کام کام اور کام کرنا چھوڑ دیا ھے تم نے
اقبال جیسے مفکر و دانشور کہاں چلے گئے

اپنےبچوں کے لیے انہیں نمونہ بنانا چھوڑ دیا ھے تم نے
زندگی میں اتحاد تنظیم اور یقین محکم پر عمل کرو

افسوس میرے ان اصولوں کو فراموش کر دیا ھے تم نے
جمہوریت طرز حکومت ھی ملک کے آئین میں ھے

مگر جمہور و عوام کو سننا چھوڑ دیا ھے تم نے
سچائی آزادئ اظہار رائے کا بہترین زریعہ ھے

اسے بھی جھوٹ سے خلط ملط کر دیا ھے تم نے
مزھبی آزادی اور راواداری کا ھمیشہ خیال رکھو

میانہ روی کو بھی ترک کر دیا ھے تم نے
قومی و ملکی سلامتی کو ھر حال میں مقدم جانو

اس کو بھی غیروں کے ھاتھوں بیچ دیا ھے تم نے
سماجی اور نسلی منافرت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکو

بچوں اورعورتوں کے حقوق کو پامال کر دیا ھےتم نے
بچوں کو علم و ھنر کے زیور سے آراستہ کر دو

تعلیم کو بجٹ میں اھمیت دینا چھوڑ دیا ھے تم نے
نظریہ پاکستان اور مساوات کو ھر حال میں زندہ رکھو
قوم کو تقسیم کر کے تاریخ میں الجھا دیا ھے تم نے

Rate it:
Views: 653
11 Jun, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets