Add Poetry

میں اپنے آپ سے بھی نہ ملا

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

میں اپنے آپ سے بھی نہ ملا یہ حال رہا
مجھے جنوں میں فقط تیرا ہی خیال رہا

ملے گا مجھ کو صلہ میری بندگی کا کبھی
مرا خدا سے سدا ہی یہی سوال رہا

سنائین کیا کہ زمانے میں مفلسوں کے لیے
ہر ایک سال مصیبت و غم کا سال رہا

وفا کا بدلہ ملا بس جفا ؤں کی صورت
دل تباہ کو اس بات کا ملا ل رہا

ہر ایک گھر میں ہیں آسائشیں جہاں بھر کی
اسے تو جینا بھی اس شہر میں محال رہا

قرار دیتا تھا ملا جسے حرام کبھی
زمانہ آ گے بڑھا تو وہی ھلا ل رہا

ہر ایک شخص ہے غیبت و جھوٹ کا عادی
اسی میں لوگوں کو حاصل بڑا کمال رہا

اسی کے نام کا چرچا رہے گا دنیا میں
نبی جو سارے جہاں کے لیے مثال رہا

Rate it:
Views: 350
20 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets