میں اک صحرا نورد ہوں
مجھ سے نہ پوچھو منزل کا پتہ
منزل مجھ کو ڈھونڈ رہی ہے
اور
میں اس کو ڈھونڈ رہا ہوں
نگری نگری
کریہ کریہ گھوم رہا ہوں
بس اس کو ڈھونڈ رہا ہوں
اک بار جو مجھ کو مل جائے وہ
میں خود کو کھو دوں گا
صحراؤں میں
جنگلوں میں
بس اک اس کی تلاش میں
میں صحرا نورد ہوا ہوں