میں ایسا ہوں اور ایسا ہی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں ایسا ہوں اور ایسا ہی ہوں
میں جیسا ہوں بس ویسا ہی ہوں
میں جانا پہچانا ہوں لیکن
سب کو انجانا ہی لگتا ہوں
سب مجھ کو اپنا کہتے ہیں پر
میں سب سے بیگانہ رہتا ہوں
جو مجھ سے ملنا ہی نہ چاہے
میں اس سے ہی ملنا چاہتا ہوں
جو میرے آگے پیچھے ہو لے
میں اس کے ہی پاس نہ آؤں
سب کی نظروں میں رہ کر بھی
میں کسی کے سامنے آ نہ پاؤں
میں ہنستے ہنستے رو دیتا ہوں
اور روتے روتے ہنستا بھی ہوں
اچھا ہوں برا ہوں کیسا بھی ہوں
جو جیسا سمجھے ویسا ہی ہوں
میں ایسا ہوں اور ایسا ہی ہوں
میں جیسا ہوں بس ویسا ہی ہوں
More General Poetry






