Add Poetry

میں بنت حوا ہوں

Poet: Roshani By: Roshani, U.A.E

میں بنت حوا ہوں
چادر میں لپٹی حیا ہوں
پھولوں جیسی شگفتہ ہوں
میں رب کی رحمت ہوں
میں گھر کی رونق ہوں
میں ماں کی راز دار ہوں
میں پھائی کی ڈھال ہوں
میں بنت حوا ہوں
میں ماں ہوں
میں جنت کی ہوا ہوں
میں صبر کا پیکر ہوں
میں جنت کی نظیر ہوں
میں خوابوں کی تعبیر ہوں
میں دعاؤں کی قطار ہوں
میں کڑی دھوپ میں چھاؤں ہوں
میں بنت حوا ہوں
میں بیوی ہوں
میں حسن کا پیکر ہوں
میں دل کا قرار ہوں
میں باوقار بے مثال ہوں
میں خوشیوں کی بہار ہوں
میں بنت حوا ہوں

Rate it:
Views: 597
02 Nov, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets