میں تڑپ رہا ہوں
Poet: Majassaf imran By: Majassaf imran, Gujratآ جاو میرے خیال میں تڑپ رہا ہوں
آواز اپنی سنا جاو میں تڑپ رہا ہوں
نہ رفاقت نہ رابط کی اب جستجو
حال اپنا سنا جاو میں تڑپ رہا ہوں
سرد ہوا دسمبر تیری یاد بھی ہے ساتھ
کچھ درد اور بڑھا جاو میں تڑپ رہاہو
نہ حالات سے نہ حالت سے رہا معنای
جرم مجھ کو بتا جاو میں تڑپ رہا ہوں
کیوں رہتےہومجھ میں گر نہیں ہے واسطہ؟
یہ ستم اپنے لے جاو میں بہت تڑپ رہا ہوں
میں ہوں کہ نہیں ہوں کہیں تیری ذات میں
خدا رَاہ مجھ سے نکل جاو میں تڑپ رہا ہوں
نِگل رہا دھواں رفتہ رفتہ اب زندگی نفیس
یہ عادت میری چھوڑا جاو میں تڑپ رہا ہوں !!
آ جاو میرے خیال میں تڑپ رہا ہوں
آواز اپنی سنا جاو میں تڑپ رہا ہوں
More Sad Poetry






