میں تیرا بندہ تو میرا معبود
Poet: UA By: UA, Lahoreمیں تیرا بندہ تو میرا معبود
تیری عطا ہے یہ میرا وجود
میری عبادت بہہت محدود
تیری عنایات لا محدود
تو مالک ہے تو ہے مشکل کشا
نہیں جز تیرے میرا کچھ آسرا
کوئی بادشاہ ہو یا ہو گدا
تو ہی سننے والا ہے سب کی دعا
نظروں سے اوجھل ہو یا ہو موجود
تیری دسترس میں ہیں ساری حدود
میں تیرا بندہ تو میرا معبود
تیری عطا ہے یہ میرا وجود
میری عبادت بہہت محدود
تیری عنایات لا محدود
میرے دل کی حالت کا تو راز داں
کریں مدعا اور کس سے بیاں
نہیں کوئی تجھ سا کہیں مہرباں
گواہ ہیں نبی اور گواہ ہے قرآں
تو ہے ماورائے قیود و حدود
تو ہی الوھاب تو ہی الودود
میں تیرا بندہ تو میرا معبود
تیری عطا ہے یہ میرا وجود
میری عبادت بہت محدود
تیری عنایات لا محدود
More General Poetry






