میں جانتی ہوں تمہیں یاد نہیں رہتی ہے میری کوئی بھی بات
بس دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے کر لیتی ہوں تم سے بات
تم مصروف رہتے ہو مصروفیات میں انسان کو یاد نہیں رہتا
کہ کب کس نے کیا کیا کہا تھا اور کہی تھی کب کیا بات
تم سب دنیا کو دیکھو جس کی دنیا ہو بس اسے نہ دیکھو
تم ہنس کے پگلی کہتے ہو میں جب کہتی ہوں میں یہ بات
تم مجھ سے انجان ہو یا پھر جان کے انجانے بنتے ہو
سمجھ نہیں پاتی ہوں لیکن سوچتی رہتی ہوں یہ بات
عظمٰی بس یہ ہی اختلاف ہے ان کا میری باتوں سے
میں ان سے باتیں کرتی ہوں وہ مجھ سے نہیں کرتے بات