میں جب سے آپ میں کھونے لگا ھوں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillمیں جب سے آپ میں کھونے لگاہوں
معطر خواب سا ہونے لگا ہوں
میری مٹھی میں جتنے ہیں ستارے
جبین ناز میں بونے لگا ہوں
کہو تعبیر سے مجھکو نہ روکے
لپٹ کر خواب سےسونے لگا ہوں
اسی سے پھوٹے گی فصل بہاراں
ہنسی کے پردے میں رونے لگا ہوں
تپے صحراؤں کو سیراب کر لو
میں دامن یاد سے دھونے لگا ہوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad