میں دن کے اجالے کا تاریک مسافر ہوں

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

میں دن کے اجالے کا تاریک مسافر ہوں
دکھ درد میں جینے کا بے تاج میں ماہر ہوں

الفاظ حقیقت کی گہرائی بتاتے ہیں
تحریر کے پیشے کا ادنیٰ سا میں شاعر ہوں

نصرت میں محبت کی اس حال کو آپہنچے
گر سر میرا جھک جائے سمجھنا نہ میں کافر ہوں

Rate it:
Views: 335
16 Jul, 2011