میں سب کو منع کرتا ہوں محبت سے
Poet: محمد حسین شاہ By: محمد حسین شاہ, Mianwaliمیں سب کو منع کرتا ہوں محبت سے
میں چاہتا ہوں یہ اذیت کوئی دوسرا نہ لے
اور خودکُشی گھروں کو اُجاڑ دیتی ہے
خُدارا کوئی جواں بھی یہ فیصلہ نہ لے
تُو مرے پاس ہے چومنے سے قاصر ہوں
مُجھ سے میرے یار بدلہ اس طرح نہ لے
مجھ کو تنہائی اور محبت کے مرض ہیں
کوئی بھی میرے جسم سے کوئی وبا نہ لے
تو غُصے میں ہےمیں نہ کوئی گفتگو کروں
یہ اختیار مُجھ سے اے بے وفا نہ لے
More General Poetry






