Add Poetry

میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا

Poet: نعمان باقی By: Quarantine Poetry, Karachi

تیرے لیے ہی مرنا بھی اور جینا کر لیا
اور بھی میں نے چوڑا اپنا سینا کر لیا

میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا

ناوہ رہا نا میں رہا نا میں رہی
مشکل نے میری آنکھ کو چشم بینا کر لیا

میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا

رہ گیا میرے پاس صرف میرا خدا
سپرد اپنے کو راہ ابن سینا کر لیا

میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا

اور جب ہوتا ہوں بیمار ، وہی دیتا ہے شفا
اس کیفیت میں رہتے نصف مہینہ کر لیا

میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا

سیکھا زندگی سے جو اب کرنا ہے نعمان
تبدیل ہم نے اب رخ سفینہ کر لیا

میں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا

Rate it:
Views: 338
08 Aug, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets