میں نے کہا تھا نہ۔۔۔۔
مجھے چھوڑ کے نہ جانا
میرا ساتھ نبھانا
کہ تمہارا ساتھ
نہ صرف میری زیست
میری عاقبت بھی سنوار دے گا
میرے دامن پہ لگا ہر داغ دھو کے
میری زندگی سنوار دے
لیکن۔۔۔۔۔۔ یہ کیا کہ
تم مجھ سے بچھڑ گئے
میرے حالات بگڑ گئے
سمجھو کہ میں مر گئی
قبر میں اتر گئی۔۔۔۔
اور اب سوچتی ہوں۔۔۔۔
کیا تمہیں میرے مرنے کی
خبر ملے گی۔۔۔
میری قبر کدھر ہے
اسکی خبر ملے گی
میری موت کی خبر سن کے چلے آنا
جو میرے مرنے کی خبر پانا
میری قبر آکے فاتحہ پڑھ جانا
میر بخشش کے لئے دعا کر جانا
میں نے کہا تھا نہ۔۔۔۔
مجھے چھوڑ کے نہ جانا
میرا ساتھ نبھانا
اور اب یہ کہتی ہوں۔۔۔
زندگی تو مشکل تھی
مشکلوں سے گزر گئ
موت کی آسانی کا سامان کر جانا
قبر پہ آکے میری احسان کر جانا