Add Poetry

میں کیا کروں

Poet: UA By: UA, Lahore

مجھے کوئی خوشی پوری نہیں ملتی میں کیا کروں
میرے دل کی بند کلیاں نہیں کھلتی میں کیا کروں

میرا اختیار میرے ہی ہاتھوں سے نکلا جا رہا ہے
میری مرضی میرے دل پہ نہیں چلتی میں کیا کروں

بڑی مشکل سے اپنی زندگی کو آسان کرتی ہوں
آسانی سے میری مشکل نہیں ٹلتی میں کیا کروں

ستاروں کی طرح جو چاندنی راتوں میں روشن تھی
تاریکی میں وہ شمع اب نہیں جلتی میں کیا کروں

بیج بارش ہوا اور دھوپ بھی کچھ کام نہ آئے
زمیں ہو جائے بنجر پھر نہیں پھلتی میں کیا کروں

میری آغوش میں رہتی ہے جو معصوم سی بچی
بڑی نادان ہے مجھ سے نہیں پلتی میں کیا کروں

عظمٰی بڑی محتاط ہوں پھر بھی جانے کیوں
یہ زندگی مجھ سے نہیں سنبھلتی میں کیا کروں

Rate it:
Views: 590
30 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets