میں کیسے جاگ جاؤں
Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindiیہ گلابوں سی مہکی باتیں 
 میرے کانوں میں
 میری نید میں
 میرے خوابوں میں
 تیرے لمس کی خواہش
 تیرے پیار کی چاہت
 جگا رہی ہیں
 میں کیسے جاگ جاؤں میرے ہم دم
 کوئی آواز 
 کوئی آہٹ
 کوئی سرسراہٹ بھی نا ہو
 میرے ہم دم
 کہ کہیں میں جاگ جاؤں
 دیکھ تیری آنکھوں کی حدت سے
 کیسے میرے رخسار دہک رہے ہیں
 تیرے سانسوں کی مہک
 سےمیری روح مہک رہی ہے
 میں کیسے جاگ جاؤں میرے ہم دم
 میں کیسے جاگ جاؤں میرے ہم دم
More General Poetry






