میں ہار جاتا ہوں رشتے نبھانے کی خاطر
Poet: Mudassar Faizi By: Mudassar Faizi, Lahoreمیں ہار جاتا ہوں رشتے نبھانے کی خاطر
میں مسکراتا ہوں سب کچھ بھلانے کی خاطر
مری انا کو تو اکثر ہی ٹھیس لگتی ہے
میں ٹال دیتا ہوں، رب کو منانے کی خاطر
میں مانگتا ہوں صبر کی دعائیں اللہ سے
میں چوٹ دیتا نہیں ہوں رلانے کی خاطر
مجھے تو یہ بھی "ہنر" آج تک نہیں آیا
کہ جھوٹ بول سکوں میں خزانے کی خاطر
مرے سکوت کے اندر بڑی ہی ہلچل ہے
میں شانت رہتا ہوں سب کو بچانے کی خاطر
میں راضی رکھنے کی کوشش تو بہت کرتا ہوں
مگر میں مر نہیں سکتا زمانے کی خاطر
میں فیضی کیسے کہوں دل کی بات اب ان سے
جو بھولے اللہ کو دنیا کمانے کی خاطر
More General Poetry






