Add Poetry

میں ہوں پاکستانی بچہ اور ہوں مسلمان

Poet: AbuAbdul By: Jamshed, Dubai

میں ہوں پاکستانی بچہ اور ہوں مسلمان
نام میرا ہے عبدالواسع ، سب کی ہوں میں جان

اپنے چھوٹے ہاتھوں سے یوں کرتا سارے کام
نانی مجھ پہ واری جائیں اور نانا ہوں قربان

ہوتا ہوں بیمار کبھی تو سب ہوتے پریشان
پاپا کی ہوں شان وہی پہ مما کی ہو جان

جب بھی مجھ کو بھوک لگے تو چاہیے مجھ کو بوٹی
گھر میں چاہے کھانا ہو یا ہوں باہر مہمان

پاپا مجھ سے دور ہیں لیکن کرتا ہوں روز میں بات
میری باتیں سمجھیں نہ وہ پھر بھی میں کھاتا جان

میرے اللہ نیک بنا اور دکھلا سیدھی راہ
ابھی تو میں ہوں بچہ لیکن ہونا ہے جوان

ادا کروں میں ساری نمازیں، اور پڑھوں قرآن
اتنا اچھا بن جاؤں کہ دور بھاگے شیطان

نانا ، نانی ، پاپا ، مما اور سب خالہ جان
شکر خدا کا اتنا پیارا میرا خاندان
 

Rate it:
Views: 362
16 Jul, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets