ناشاد نہیں رہتا
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamدل میرا زیادہ دیر ناشاد نہیں رہتا
اب مجھے کوئی بےوفا یاد نہیں رہتا
صدیوں کا سامان کرنے والے سن
سدا دنیا میں کوئی آباد نہیں رہتا
اب تو بلبل بھی آشیانہ بنانے سے قبل
پوچھتی ہے کیا یہاں کوئی صیاد نہیں رہتا
مفاد پرست لوگوں سے دوستی کرنے والا
زیادہ دیر صاحب جائیداد نہیں رہتا
جس انسان کو اپنے الله کا سہارہ ہو
ایسا شخص کبھی بھی برباد نہیں رہتا
More General Poetry






