دیوانوں سے شعر نہ چنئے ‘ سب کا خلاصہ مجھ سے سنئے
آپ کی صورت سبحان اللہ ‘ میری نیت توبہ توبہ
جب کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پر
ہنس کے کہنے لگے اور آپ کو آتا کیا ہے
ترے وجود سے منکر جہاں میں تھی ‘ میں ہی
تری نگاہ کی اب تو اسیر ہوں میں بھی
میں نے کہا جو اس سے ٹھکرا کے چل نہ ظالم
حیرت میں آ کے “ بولی“ کیا آپ جی رہے ہیں