نقوشِ قلب کو زیرِ نگار کرتا ہوں
Poet: طالب حسین ثباؔت By: Nazim ZarSinner, Pakpattansharنقوشِ قلب کو زیبِ نگار کرتا ہوں
یہ سچ ہے آپ سے میں اب بھی پیار کرتا ہوں
تمھاری یادوں سے ہی چلتی ہیں مری سانسیں
میں اپنی جان بھی تم پر نثار کرتا ہوں
تمھاری آنکھیں جدائی کے غم سے 'نہ' برسیں
دعائیں تیرے لیے بے شمار کرتا ہوں
مکین رہنے نہ دے گا یہ انہدامِ دوام
مکاں گو روز نئے میں تیار کرتا ہوں
بدل چکے ہو نگاہیں میں جانتا ہوں مگر
تمھاری باتوں کا میں اعتبار کرتا ہوں
ہے لوٹنا ترا مشکل، میں جانتا ہوں ثباؔت
تمھارا آج بھی میں انتظار کرتا ہوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad