ننھی ایمن کے نام
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara اللہ نے میری بہن کا گلشن کھلا دیا
اک پھول سے سارے آنگن کو مہکا دیا
بیٹی کے روپ میں رحمت کا تحفہ دے کر
رحمت کا اس کے گھر میں دریا بہا دیا
ننھی کلکاریوں سے گھر کو سجا کر
اس گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنا دیا
میری بہن بھیا اسے رکھنا سنبھال کر
مالک نے کھیلنے کو تمہارے کھلونا بنا دیا
چل تیری بھی تمنا پوری ہوئی واجد
قدرت نے تجھے بھی ماموں بنا دیا
More General Poetry






