نہیں ہوتا بے یہ سب --- بے سبب (دنیا میں ہونے والے حالیہ انسانیت سوز سانحات کے تناظر میں)

Poet: UA By: UA, Lahore

نہیں ہوتا یہ سب --- بے سبب

آسمان کا سرخ ہو جانا
دن میں تاریکی کا چھانا
بجلی کا تڑپ تڑپ کے کڑکنا
بادل کا گڑ گڑا ہٹ سے گرجنا
بے موسم کی بارش آنا
چیلوں کے غول کا منڈلانا
جانوروں کا بےچین ہوجانا
پرندوں کا پھڑپھڑانا
فضا کا مکدر ہو جانا
ماحول پہ سناٹا طاری ہو جانا
بےقیمت انسان ہوا ہے
بہت بڑا نقصان ہوا ہے
ناحق سرِعام ہوا ہے
انسانیت کا قتلِ عام ہوا ہے

نہیں ہوتا بے سبب --- یہ سب

Rate it:
Views: 331
17 Mar, 2015