نہ عشق کیا، نہ کام کیا

PoetFaiz Ahmed Faiz Submitted byuzma ahmad
Text size

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا، کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق کام سے اَلجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied