نیا سال
Poet: tasdiq ahmed khan ''tasdiq'' ajmer hindustaan By: tasdiq ahmed khan , Ajmerقول اپنا نبھانا نئے سال میں
مجھکو مت بھول جانا نئے سال میں
صرف غمگین عاشق کی خواہش ہے یہ
تم سدا مسکرانا نئے سال میں
اک کلنڈ ر نیا گھر میں دیوار پر
ہے ضروری لگانا نئے سال میں
پھر سے ہو جائے یا رب دعا ہے میری
انکے گھر آ نا جانا نئے سال میں
اب تو تصدیق حد ہو چکی ظلم کی
تم قلم کو اٹھانا نئے سال میں
More General Poetry






