نیند سے جگاتی ہیں اسکی پیاری آنکھیں
Poet: UA By: UA, Lahoreنیند سے جگاتی ہیں اسکی پیاری آنکھیں
خوابوں میں لے جاتی ہیں اسکی پیاری آنکھیں
رنگین ادا ، خشمگیں، ریشمی، شبنمی، سرمگیں
کئی رنگوں میں ڈھلتی ہوئی اسکی پیاری آنکھیں
مسکرا مسکرا کے آنکھوں میں ڈوب جاتی ہیں
جادو کوئی جگاتی ہیں اسکی پیاری آنکھیں
پلکوں کی چلمنوں سے جھانکتے ہوئے
دل میں اترتی جاتی ہیں اسکی پیاری آنکھیں
دل کا چین چرائے جاتی ہیں یہ دم بدم
پر شوخ، مسکراتی ہوئی اسکی پیاری آنکھیں
More General Poetry






