بولنا سکھایا تجھے جس نے تمیز سکھا رہا ہے اسے
مہذب بنایا تجھے جس نے جاہل پکار رہا ہے اسے
بڑھاپا خریدا تیری جوانی کے عوض جس نے
بوڑھے کا لقب دے دیا آج تو نے اسے
تیرے اک سوال کا دیتے تھے ہزار بار جواب
دوبارہ پوچھنے پے خاموش کروا رہا ہے اسے
ہر خواہش کی تیری پوری اپنا پیٹ کاٹ کر
اسپتال لے جانے سے انکار کر رہا ہے اسے
خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں تیرا نام سن
محفل میں ان کا نام لینا بھی گوارہ نہیں تجھے
بلامعاوضہ عمر بھر وکالت کی تیرے ماں باپ نے
آج خود سے بات کرنے سے بھی منع کر رہا ہے اسے
جن کے سر سے سایہ اٹھ گیا ہے ان کا نا پوچھو کاتب
رب کی رضا،جنت کی ہوا ہوتی ہے کیا نہیں معلوم اسے