Add Poetry

ورق کورا نہ رہ جائے

Poet: UA By: UA, Lahore

ابھی کچھ کہنا باقی ہے
ابھی کچھ لکھنا باقی ہے
مگر جو کہنا چاہتے ہیں
مگر جو لکھنا چاہتے ہیں
عجب قصہ ہے کہ ہم وہ
ابھی تک سمجھ نہیں پائے
ابھی تک جان نہیں پائے
ابھی پہچان نہیں پائے
جو لکھنا ہے وہ لکھ نہیں پائے
جو سمجھنا ہے سمجھ نہیں پائے
کیا معلوم کیا لکھنا ہے
کیا معلوم کیا سمجھنا ہے
سمجھنے اور چاہنے میں
چاہنے اور سمجھنے میں
کتنی دیر لگتی ہے
کہو کیا دیر لگتی ہے
کہیں ایسا نہ ہو جائے
کہ ہم بس سوچتے جائیں
مگر کچھ جان نہ پائیں
اور کچھ بھی نہیں چاہیں
کہ ہم کچھ لکھ نہیں پائیں
قلم نہ ساتھ دے پائے
ورق کورا ہی رہ جائے
کسی بتنام منزل کے
کسی گمنام رستے کا
کسی بےنام خواہش کا
کسی ان دیکھے سپنے کا
کسی ان ہونی بستی کی
کئی انجانی گلیوں کا
ہر اک عنوان مٹ جائے
کہ ہم جو کہنا چاہتے ہیں
وہی ہم کہہ نہیں پائے
ادھوری سوچ کا کوئی
فسانہ کہہ نہیں پائے
ورق کورا ہی رہ جائے
بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں
بہت کچھ لکھنا چاہتے ہیں
مگر ہم خود ابھی تک یہ
سمجھنے ہی نہیں پائے
کہ ہم جو کہنا چاہتے ہیں
وہی تو کہہ نہیں پائے
کہ اب تو دل بھی کہتا ہے
یہی اندیشہ رہتا ہے
ورق کورا نہ رہ جائے
ورق کورا نہ رہ جائے

Rate it:
Views: 428
23 Nov, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets