وقت پڑا تو ساتھ دینا
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaوقت پڑا تو
ساتھ دینا
کہیں یوہی نہ
چھوڑ دینا
میری زندگی تیرے
بن کچھ نہیں ہیں
مجھے اپنی زندگی
سے نکال نہ دینا
چاہے رہ لینا خفا
مجھ سے مگر
کہیں بھولے سے بھی
مجھے بھلا نہ دینا
گر کبھی روٹھ جاؤ
تو پیار سے منا لینا
مگر یوں خاموش رہ کر
مجھے سزا مت دینا
صبح وشام دیکھتی ہوں
تیری راہوں کو
تم اپنی راہوں
کو بدل نا دینا
رکھنا ہمارے ساتھ ہی
دوستی اور محبت بھی
ہمارے سوا کسی
اور کو اپنی زندگی میں
معتبر جگہ نا دینا
کوئی بات ہماری
پسند نا آئے تو
کھل کے بتاء دینا
ہم خود کو بدل
لے گئے مگر
اک بار پیار سے کہہ دینا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






