وقت کیساتھ دیکھتے جان--- کیسے دنیا بدل گئی ہوگی

Poet: UA By: UA, Lahore

وقت کے ساتھ دیکھتے جانا
کیسے دنیا بدل گئی ہو گی

اس کا دل بھی بدل گیا ہوگا
اور وہ بھی بدل گئی ہو گی

راستے بھی بدل گئے ہونگے
اور منزل بدل گئی ہو گی

عشق بھی آج سا نہیں ہوگا
ہاں محبت بدل گئی ہوگی

قیس و فرہاد ہی نہیں عظمٰی
شیریں لیلٰی بدل گئی ہو گی

وقت کیساتھ دیکھتے رہنا
کیسے دنیا بدل گئی ہو گی

Rate it:
Views: 409
11 Apr, 2016