وقت کیسا یہ میرے حالات پہ آیا؟

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

وقت کیسا یہ میرے حالات پہ آیا؟
جُرم سارا میرے جذبات پہ آیا

بدنامیاں جکڑ گئیں ہر سُو سے مجھے
بُری نیت الزام میری مات پہ آیا

ستم یہ کیا قدرت سے ہو گیا توبہ
غلافِ اندھیر چاندنی رات پہ آیا

نالہء محبت اُسکی وجہء کرواہٹ بنا
غصہ بھی اُسے کس بات پہ آیا؟

تماشے دونوں ہی کرنے لگی قسمت
آفتاب آب و تاب سے برسات پہ آیا

منتِ صدقہ وبھیک بھی کرنی پڑی
ارمانِ محبت اب خیرات پہ آیا

طعنہء پسماندگی میری ذات پہ آیا
ہائے یہ کیا کیا میرے اوقات پہ آیا

Rate it:
Views: 435
17 Jun, 2016
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL