ونی

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar KSA

روایتوں کے گہرے جنگل میں
تنہائیوں کے سائے ہیں
بے بسی کے سمندر میں
اپنے سب پرائے ہیں

رواجوں کی صلیب پہ
آج بھی میں تنہا ھوں
جلتی دھوپ کی بانہوں کا
ٹوٹا ہوا کنگنا ہوں

ظلم کے بازار میں
اپنوں کے دربار میں
میری بھینٹ چڑھا دی
سب نے
ونی کے کاروبار میں

Rate it:
Views: 392
21 Aug, 2011