وہ جو پردے میں رہتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreوہ جو پردے کے پیچھے رہتے ہیں
 وہ جو ملتے ہیں نہ کچھ کہتے ہیں
 
 کب تک نہ ملنے آئیں گے 
 کب تک یوں ہی ترسائیں گے
 
 آخر کب تک یہ جبر سہیں ہم
 انکے ہو کر بھی دور رہیں ہم
 
 اور کب تک یہ دکھ سہنا ہے
 اور کب تک تنہا رہنا ہے
 
 اب یہ کب ہمیں بتائیں گے
 اور کب تک ملنے آئیں گے
 
 وہ جو پردے میں رہتے ہیں
 ملتے ہیں نہ کچھ کہتے ہیں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 