وہ عشق ہم سے روٹھ گیا
زندگی کا سہارا چھوٹ گیا
بے مول کے جذبوں سے
دو پل کی محبتوں سے
دامن میرا لٹ گیا
عشق ہم سے
چاند نگر کی ملاقاتوں سے
ستاروں کی راتوں سے
تعلق میرا ٹوٹ گیا
عشق ہم سے
بے ساز ہواؤں سے
گلناز صداؤں سے
بے وجہ سنگھار سے
دل بیقرار سے
ناطہ میرا ٹوٹ گیا
عشق ہم سے
شام کی اداس دہلیز سے
لدت محبت کی لذیذ سے
بے رنگ آنکھوں سے
تڑپتی سانسوں سے
جذبوں کی سفاکی سے
چاہتوں کی خاکی سے
دل میرا ٹوٹ گیا
عشق ہم سے روٹھ گیا
پرندوں کی چالوں سے
جنگلوں کے جالوں
آشیانہ میرا لوٹ گیا
عشق ہم سے روٹھ گیا
لاحاصل محبت سے
پامال عزت سے
پریوں کی وادی سے
کھلونوں کی شادی سے
بچپن میرا روٹھ گیا
وہ عشق ہم سے روٹھ گیا
ذندگی کا سہارا چھوٹ گیا