Add Poetry

وہ میرا دل دکھا کہ پر ملال بھی ہوا

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ میرا دل دکھا کہ پر ملال بھی ہوا
بے حال کیا ہے تو بے حال بھی ہوا

اکثر وہ میرا امتحاں لیتا ہے اس طرح
جو میرا جواب ہوا وہی سوال بھی ہوا

اس کی جفائیں مجھ کو گھائل نہ کر سکیں
وہ جفا کر کے خود ہی میری ڈھال بھی ہوا

زخموں چور دل تھا لیکن سنبھل گیا
اس زندگی میں بارہا یہ کمال بھی ہوا

وہ جو خوابوں میں بھی میرا نہ ہو سکا
اس کو کبھی کبھی میرا خیال بھی ہوا

عظمٰی جو میرے ساتھ رہتا ہے ہر پہر
اس کا ہی مجھے ملنا محال بھی ہوا

Rate it:
Views: 953
06 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets