Add Poetry

وہ کہیں نہ ملا ڈھونڈتا رہ گیا

Poet: ابراہیم شوبی By: ابراہیم شوبی , Karachi

وہ کہیں نہ ملا ڈھونڈتا رہ گیا
گِرد دنیا کے میں گھومتا رہ گیا

بارہا مجھ سے احباب نے یہ کہا
محفلوں میں کہاں اب مزہ رہ گیا

آج بھی ماں سے سُنتا ہوں میں لوریاں
"عمر بیتی مگر بچپنا رہ گیا"

بھولتا ہی نہیں میں مُحبّت کبھی
ذہن میں بس وہی حادثہ رہ گیا

دل میں اب کوئی میرے مکیں تو نہیں
آنے جانے کا بس راستہ رہ گیا

چاہنے کے لئے ساری دنیا تھی پر
آپ ہی کو فقط چاہتا رہ گیا

اُڑ گئے جب درختوں سے پنچھی سبھی
کتنا ویران سا گھونسلہ رہ گیا

آخری دید کو بھی وہ آیا نہیں
بند میرے کفن کا بندھا رہ گیا

ساری امداد تو حکمراں کھا گئے
اور مُفلس یہاں چیختا رہ گیا

وہ گیا چھوڑ کے جب سے شوبی مجھے
میری آنکھوں میں بس رت جگا رہ گیا

Rate it:
Views: 213
09 Jan, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets