ابتدائی نزول نعمت ہے
آسماں سے نجم اتر آیا
ہر طرف روشنی سی پھیل گئی
چہرے سب کے خوشی سے کھل اٹھے
جیسے سپنوں کا کوئی شہزادہ
بن کے تعبیر ہو نظر آیا
آج قیصر خوشی کے موقع پر
دل کی گہرائیوں سے کہتا ہوں
تجھ سمیت اس جہاں کے سب باسی
ایسی نعمت سے فیضیاب رہیں
سب کے دامن خوشی سے بھر جائیں
اپنے اپنے گھروں میں شاد رہیں