ٹوٹنے اور بکھرنے کا چلن مانگ لیا

Poet: qateel shafai By: ALI ABBAS, HAFIZ ABAD

ٹوٹنے اور بکھرنے کا چلن مانگ لیا
ھم نے حالات سے شیشے کا بدن مانگ لیا

جب سئا کہ آئیں گے کچھ لوگ نصیحت کرنے
اک دوجے سے وہیں ہم نے وچن مانگ لیا

وہ مسلمان تھی اﷲ سے شرماتی رہی
اور بھگوان سے گوری نے سجن مانگ لیا

جس کی تحریر میں ہونا تھا ہم کو دفن قتیل
اس نے واپس وہی کاغذ کا کفن مانگ لیا

Rate it:
Views: 714
01 May, 2011