پانچ شعر
Poet: UA By: UA, Lahoreپوچھ لو آکے ان دیواروں سے
تم کو کیسے پکارتا ہے کوئی
تمہارے بغیر زندگی اس طور سے گزرتی ہے
جینے کے نام پہ جیسے کوئی فنا ہو رہا ہے
بے اختیار آنکھوں نے جو لعل و گہر کھو دیئے تھے
اشکوں کے وہ جواہر میرے آنچل نے سمیٹ لئے ہیں
اے دوست اس قدر مصروفیت بھی خوب نہیں
کہ دوستوں کے واسطے فرصت نہ مل سکے
جذبہ شوق ہمیں اس مقام پہ لے آیا ہے
کہ ہر چہرے میں وہ چہرہ دکھائی دیتا ہے
More General Poetry







