پاکستان ہمارا دیس
ہم کو جان سے پیارا دیس
اس کے کہسار و اشجار
اس کے صحرا و گلزار
دیتے ہیں یہی سندیس
پاکستان ہمارا دیس
اپنی جان سے پیارا دیس
اسکی دھوپ اور اسکی چھاؤں
اسکے قصبے اسکے گاؤں
کوئی نہیں ان کا ہم دیس
پاکستان ہمارا دیس
ہم کو جان سے پیارا دیس
یہ ہیں اپنے ملک کے دشمن
ملتے ہیں جو ہم سے رسماً
ہم کو پہنچاتے ہیں ٹھیس
پاکستان ہمارا دیس
ہم کو جان سے پیارا دیس
اے میرے ہم وطنوں آؤ
آ کر اپنا وطن بچاؤ
مل کے بچائیں اپنا دیس
پاکستان ہمارا دیس
ہم کو جان سے پیارا دیس
دشمن کا منہ توڑیں گے
اب ان کو نہ چھوڑیں گے
جو آتے ہیں بدل کر بھیس
پاکستان ہمارا دیس
ہم کو جان سے پیارا دیس
موت سے بھی نہ ہاریں گے
تن من دھن ہم واریں گے
سنواریں گے ہم اپنا دیس
پاکستان ہمارا دیس
ہم کو جان سے پیارا دیس