پریوں سی۔۔۔۔
Poet: qundeel siddique By: qundeel siddique, lalamusaپریوں سی ھو سندرتا جس میں
کلیوں سی ھو کوملتا جس میں
جس میں ھو پھولوں سی مہک
رکھتی جو ھو سورج سی تپش
گھر آنگن کی جو چاندنی ھو
سچے گیت کی راگنی ھو
خوش جس پہ بابا سائیں ھو
وہ حوا کی ایسی پرچھائیں ھو
جس کے ھوں سب روپ پیارے
روشنی مانگیں جس سے تارے
جس میں ھو زینب سا وقار
ہاں جس کا لہجہ ھو تلوار
جو جذبات سے ہار نہ پائے
قندیل ایسی ھو وہ با کردار
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad