پوچھے کوئی تو کیا کہیں کیسی تھی زندگی
Poet: rehan By: rehan abbas, lahoreپوچھے کوئی تو کیا کہیں کیسی تھی زندگی
دن رات اک مدار میں چلتی تھی زندگی
یہ کیا کہ صرف پیٹ کو بھرتے گزر گئی
ہم نے تو کوئی اور ہی سوچی تھی زندگی
اک حسنِ یار تھا کہ جچا چند روز تک
ورنہ تو بے سواد تھی پھیکی تھی زندگی
تقدیر پہ وفا پہ محبت پہ عشق پہ
تھا جن کو ناز ان کی ہی بگڑی تھی زندگی
خوابوں کی سرزمیں پہ بھٹکتی رہی حیات
سایوں کا ہاتھ تھام کے چلتی تھی زندگی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad