پو پھٹنے سے پہلے نکلی گھر سے رحمت مائی
لکڑ کاغذ کانا بھو سا جو پایا سب لائی
چن چن جنگل جادے اس نے بالن ڈھیر لگایا
جھاڑو دے کے چھپر ی نیچے کاروبار سجائی
پیسا گوندا باقی ماندہ لا دھرا ان دور
تنکا تنکا ڈال کیا اور لال کیا تندور
پل ہی پل میں بادل گرجا مارا جوش خدائی
جیسے ہی کل پونجی اس نے کاروبار لگائی
واہ رے میرے قادر سائیں کیسے کھیل دکھائے
چند پیڑوں کو کھٹا کر کے کتنے نان اگائے
تیرے صدقے میرے مالک واہ رے تیری قدرت
ایک دہاڑی کھو تا ہے اور کتنے پاتے اجرت