پھر دل میں جو خوشیوں کا سماں ہو تو بتانا ا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاپھر دل میں جو خوشیوں کا سماں ہو تو بتانا
اخلاص کا جذبہ یہ جواں ہو تو بتانا
دنیا میں محبت سے شناسائی مبارک
مجھ سا بھی کوئی شیریں بیاں ہو تو بتانا
تم میری وفاؤں کے طلبگار رہے ہو
پھر دل میں وہ چاہت کا گماں ہو تو بتانا
ان جھیل سی آنکھوں میں کبھی غور سے دیکھو
دریا کہیں ایسا بھی رواں ہو تو بتانا
جس پیڑ کی دیوار پہ لکھی تھی محبت
اس پیڑ کی چھاؤں میں خزاں ہو تو بتانا
بوسیدہ کتابوں میں یہ کیا ڈھونڈ رہا ہے
ان میں بھی کوئی میرا نشاں ہو تو بتانا
قندیل وفا بن کے سلگتی میں رہی ہوں
وشمہ تری آنکھوں میں دھواں ہو تو بتانا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad