پہلے توڑا تو بنایا ہے دوبارہ مجھکو
اس نے ہر بار محبت سے سنوا رہ مجھکو
میں ترے نام سےمشہور بھی ہوسکتی ہوں
تیری چاہت میں تو سب کچھ ہے گوارہ مجھ کو
میں نے مانگی تھی ترے پیار کی خوشبو لیکن
تونے کانٹوں پہ کہیں اور اتارا مجھ کو
اب مجھے چھوڑ کے جانا نہ کہیں میرے صنم
اور دینا نہ کوئی دھوکا خدارا مجھ کو
اپنے دربار کا پنچھی ہی بنا ڈال مجھے
اپنی الفت کا کہیں کردے اشارہ مجھ کو
اس نے رکھا ہے مرا نام محبت وشمہ
چاند کہتا ہے کبھی اور ستارا مجھ کو